منشیات فروشی، غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 29 ملزمان گرفتار

منشیات فروشی، غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 29 ملزمان گرفتار

ملزمان کے قبضہ سے 1,832گرام آئس،15بوتلیں شراب ، 23 پستول ،رائفل برآمد

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جرائم کے انسداد کے لئے موثر کریک ڈاون جاری ہے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 29 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 1,832 گرام آئس،15 بوتلیں شراب ،مختلف بور کے 23 عدد پستول اور ایک رائفل معہ ایمونیشن اور ایک خنجر برآمد کیا گیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہاری،سابقہ ریکارڈ یافتہ اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران پانچ مجرمان کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...