مردان ،مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق
مردان (نمائندہ دنیا) مردان کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے دو الگ الگ حادثات میں ٹریکٹر ڈرائیور اور ایک خاتون جاں بحق ہو گئے۔
پہلا حادثہ طورو رنگ روڈ پر پیش آیا جہاں ریت سے بھری ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔ 40 سالہ ڈرائیور سرتاج گاڑی کے اندر ہی پھنس گیا۔ ڈرائیور کو باہر نکال کر مردان میڈیکل کمپلیکس (ایم ایم سی) منتقل کیا، تاہم وہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ شیر گڑھ کے علاقے شیخانو کلے میں 50 سالہ خاتون (زوجہ شیر محمد) گھر کے اندر بجلی کا شدید جھٹکا (کرنٹ) لگنے سے دم توڑ گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments