ریسکیو 1122مردان ،ایک ہفتہ میں 10ہزار سے زائد کالز موصول

ریسکیو 1122مردان ،ایک ہفتہ  میں 10ہزار سے زائد کالز موصول

مردان (بیورورپورٹ) ریسکیو 1122کے ریجنل ڈائریکٹر آپریشنز عمران خان یوسفزئی اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رفیع اللہ مروت کی زیر نگرانی ریسکیو 1122 مردان نے 10 تا 16 اگست 2026 کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران کنٹرول روم کو مجموعی طور پر 10 ہزار 4 سو 99 کالز موصول ہوئیں، جن پر فوری ردعمل دیتے ہوئے ریسکیو اہلکاروں نے 600 مختلف حادثات و ایمرجنسیز میں پیش پیش رہ کر امدادی خدمات فراہم کیں۔ ان واقعات میں 465میڈیکل ایمرجنسیز، 81 سڑک حادثات، 29 گرنے یا دیگر متفرق واقعات، 20 زچگی کیسز، فائرنگ و لڑائی جھگڑے کے 19واقعات، آگ لگنے کی 4 اور ڈوبنے کی 2 ایمرجنسیز شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...