پیپلز پارٹی مری کے زیر اہتمام جشن آزادی کے موقع پر تقریب
مری (نمائندہ دنیا) پیپلز پارٹی مری کے زیر اہتمام جشنِ آزادی کے موقع پر کمپنی باغ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع مری کے رہنماؤں، کارکنوں اور پارٹی عہدیداران نے شرکت کی۔
تقریب میں پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ شفقت عباسی ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد معرضِ وجود میں آیا، ہمیں اپنے اسلاف کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، تقریب سے سردار رجب ،ذاکر عباسی ،راجہ طفیل اخلاق و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments