سہالہ،زیر حراست ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی
اسلام آباد (اے پی پی) تھانہ سہالہ کی حدود میں زیر حراست ملزم کے ساتھیوں کی پولیس ٹیم پر فائرنگ کے دوران زیر حراست ملزم آصف عرف ببلو ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق پولیس ٹیم زیر حراست ملزم کی انکشاف و نشاندہی پر برآمدگی کرکے واپس لے کر جا رہی تھی کہ راستے میں چھپے زیرحراست ملزم کی 4 ساتھیوں نے ملزم کو چھڑوانے کی غرض سے پولیس ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس سے زیر حراست ملزم آصف زخمی ہو گیا۔پولیس ٹیم بلٹ پروف جیکٹس اور حفاظتی اقدامات کے باعث محفوظ رہی، زخمی ملزم کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments