امن میں خلل ڈالنے والے سے سختی سے نمٹیں گے ،آئی جی

 امن میں خلل ڈالنے والے سے سختی سے نمٹیں گے ،آئی جی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد کیپٹن (ر) سہیل چودھری نے گزشتہ روز شہر کا دورہ کیا۔۔۔

 اور امن و امان کی مجموعی صورتحال، سکیورٹی انتظامات، پولیس کی فیلڈ ڈپلائمنٹ، آپریشنل تیاریوں، رسپانس میکنزم اور فیلڈ فورس کی تعیناتی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سینئر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔آئی جی نے مختلف مقامات پر سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور موقع پر سکیورٹی و پولیس انتظامات کا معائنہ کیا۔آئی جی نے متوقع لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کے تناظر میں پولیس کی آپریشنل تیاریوں، رسپانس میکنزم اور فیلڈ فورس کی تعیناتی کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ امن و امان میں خلل ڈالنے کی کسی بھی کوشش سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے مکمل الرٹ رہیں اور اپنے فرائض مستعدی سے انجام دیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...