تمباکو مسلسل انسانی جانیں لے رہا ،روکنا ضروری ،مرتضیٰ سولنگی
سگریٹ پیکٹس پر گرافک ہیلتھ وارننگز کا حجم 85فیصد،تشہیر پر پابندی لگائی جائے
اسلام آباد (نامہ نگار) صدرِ مملکت کے ترجمان مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ تمباکو مسلسل انسانی جانیں لے رہا ہے ،اس کے استعمال میں کمی کیلئے TAPS پر مکمل پابندی اور سگریٹ پیکٹس پر گرافک ہیلتھ وارننگز کا حجم بڑھانا انتہائی اہم اقدامات ہیں لہذاسگریٹ پیکٹس پر گرافک ہیلتھ وارننگز کا حجم بڑھا کر کم از کم 85 فیصد کیا جائے جبکہ تمباکو کی تشہیر، فروغ اور سپانسرشپ (TAPS) پر مکمل پابندی عائد کرکے قوانین پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ تمباکو مصنوعات کی کشش اور نمائش میں کمی لائی جا سکے اورنوجوانوں کو ان مصنوعات کی طرف راغب ہونے سے روکا جا سکے ۔ ان خیالات کا اظہارسوسائٹی فار دی پروٹیکشن آف دی رائٹس آف دی چائلڈ (سپارک) کے زیر اہتمام ‘‘تمباکو ایڈورٹائزنگ، پروموشن اور اسپانسرشپ کے ضوابط کو مضبوط بنانا اور سگریٹ پیکٹس پر گرافک ہیلتھ وارننگز میں اضافہ’’ کے عنوان سے مقامی ہوٹل میں ہونے والے ایک اہم سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments