3 منشیات سپلائر گرفتار 4کلو سے زائد چرس برآمد
راولپنڈی(این این آئی) راولپنڈی پولیس نے 3 منشیات سپلائر گرفتارکرکے 4 کلو سے زائد چرس برآمدکرلی۔
تفصیلات کے مطابق روات پولیس نے منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر 1 کلو 660 گرام چرس برآمد کی، صدر بیرونی پولیس نے منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر 1 کلو 400 گرام چرس برآمد کی، چکلالہ پولیس نے منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر 1 کلو 200گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments