ملزمان کی گرفتاری یقینی بناتے ہوئے کیسز کو میرٹ پر نمٹایا جائے ، ایس ایس پی

 ملزمان کی گرفتاری یقینی بناتے ہوئے کیسز  کو میرٹ پر نمٹایا جائے ، ایس ایس پی

راولپنڈی (اے پی پی) ایس ایس پی انویسٹی گیشن سیف اﷲ نے کہا ہے کہ قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری یقینی بناتے ہوئے کیسز کو میرٹ پر نمٹایا جائے جبکہ سینئر افسران اہم اور سنگین مقدمات کی تفتیش کی خود نگرانی کریں۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے یہ ہدایات ایس ڈی پی او آفس سٹی میں منعقدہ اجلاس کے دوران جاری کیں۔ اجلاس میں ڈی ایس پی سٹی، سٹی سرکل کے ایس ایچ اوز، تفتیشی افسران اور محرر اسٹاف نے شرکت کی۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے افسران کی کارکردگی کا فردا فردا جائزہ لیا اور زیرتفتیش مقدمات کے حوالے سے ہدایات دیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...