اسلام آباد میں بارش ،سی ڈی اے کی متعلقہ ٹیمیں متحرک رہیں

اسلام آباد میں بارش ،سی ڈی اے کی متعلقہ ٹیمیں متحرک رہیں

مختلف علاقوں، اہم شاہراہوں، انٹرچینجز، انڈر پاسز اور نشیبی مقامات کی مسلسل نگرانی ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی کی فیلڈ ٹیمیں بھی متحرک رہیں ، مختلف علاقوں میں صفائی آپریشن

اسلام آباد،راولپنڈی (خصوصی رپورٹر، نیوز رپورٹر) وفاقی دارالحکومت میں علی الصبح ہونے والی بارش کے دوران اور بعد ازاں شہریوں کو بروقت ریلیف فراہم کرنے ، بارش کے پانی کی مو ثر نکاسی اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے سی ڈی اے سینیٹیشن ڈیپارٹمنٹ، ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ ٹیمیں فیلڈ میں متحرک رہیں۔ سی ڈی اے چیئرمین کی ہدایات پر شہر کے مختلف علاقوں، اہم شاہراہوں، انٹرچینجز، انڈر پاسز اور نشیبی مقامات کی مسلسل نگرانی کی گئی، جبکہ پانی جمع ہونے کی اطلاعات پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈی واٹرنگ مشینری اور خصوصی ٹیمیں حساس علاقوں میں تعینات رہیں۔

متعلقہ افسران نے نکاسی آب کے آپریشن، افرادی قوت اور مشینری کی کارکردگی کی موقع پر نگرانی کی، جبکہ سیکٹر ای الیون سمیت دیگر حساس علاقوں میں صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) اسلام آباد اور تمام متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز بھی اپنے علاقوں میں فیلڈ میں موجود رہے ۔ ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی کی فیلڈ ٹیمیں موسلادھار بارش کے پیش نظر متحرک ہیں، ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی و سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد نے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے صفائی اور نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا، ورکرز نے نشیبی علاقوں، اہم شاہراہوں، بازاروں اور دیگر مقامات پر بارش کے دوران صفائی آپریشن جاری رکھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...