او جی ڈی سی :خواتین مینجمنٹ ٹرینی افسران کے دوسرے بیچ کاآغاز
خواتین کی نمائندگی بڑھانا پائیدار بنیادوں پر جاری رکھیں گے ، ایم ڈی احمد حیات لک
اسلام آباد(نامہ نگار ) او جی ڈی سی نے اپنے آل فیمیل مینجمنٹ ٹرینی افسران پروگرام-27 2026 کے دوسرے بیچ کا خیرمقدم کیا ہے ، جس میں پاکستان بھر کے مختلف تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والی 52 خواتین گریجویٹس شامل ہیں۔ یہ پروگرام او جی ڈی سی کے تنوع، مساوات اور شمولیت کے عزم اور توانائی کے شعبے میں خواتین کی شرکت بڑھانے کی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے ۔ آئل اینڈ گیس ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ - او جی ٹی آئی میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں مینجمنٹ ٹرینی افسران کو باضابطہ طور پر خوش آمدید کہا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے او جی ڈی سی کے ایم ڈی/سی ای او احمد حیات لک نے نئے مینجمنٹ ٹرینی افسران کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ اس اقدام کا مقصد ادارے میں خواتین کی نمائندگی کو پائیدار بنیادوں پر مزید فروغ دینا ہے ۔ انہوں نے کہا، \\\"ہم چاہتے ہیں کہ ہماری کمپنی میں مزید خواتین شامل ہوں تاکہ ہمارا کام کا ماحول زیادہ وسیع اور جامع ہو ۔ہمارا ہدف اگلے تین سالوں میں اپنی پیداوار کو دوگنا کرنا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments