پی ٹی آئی نے ایک آپشن بھی چھوڑا ہوتا تو ایسا نہ ہوتا،بیرسٹر دانیال

پی ٹی آئی نے ایک آپشن بھی چھوڑا ہوتا تو ایسا نہ ہوتا،بیرسٹر دانیال

لانگ مارچ کے ڈرامے سے پیچھے نہیں ہٹی،لوگوں کی جان و مال کی حفاظت میں ناکام رہی

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی نے وفاق کے لیے کوئی ایک آپشن بھی چھوڑا ہوتا تو وفاق کبھی یہ قدم نہ اٹھاتا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاق نے بار بار مذاکرات کی پیش کش کی اور پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کی میز پر بھی بیٹھالیکن سہیل آفریدی بضد تھے کہ کسی صورت دہشت گردی کے خلاف وفاق کا ساتھ نہیں دینا۔بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ کے ڈرامے سے پیچھے نہیں ہٹی اور اپنے لوگوں کی جان و مال کی حفاظت میں ناکام رہی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...