قومی معاملات کو بند گلی میں نہ دھکیلا جائے ،تحریک نفاذ فقہ جعفریہ
اہل سیاست و حکومت مفادات کے بجائے قومی مفاد کو ترجیح دیں، آغا حسین مقدسی
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان علامہ آغا سید حسین مقدسی نے کہا ہے کہ قومی معاملات کو بند گلی میں نہ دھکیلا جائے ورنہ سب ہاتھ ملتے رہ جائیں گے ، مہنگائی و دہشتگردی سے کچلے عوام کو لانگ مارچ یا ایمرجنسی سے کوئی غرض نہیں،اہل سیاست و حکومت ذاتی و جماعتی مفادات کے بجائے قومی مفاد کو ترجیح دیں۔ ضد اور انا کا اسیر ہونے کے بجائے تمام جماعتوں مسالک مکاتب کو سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا۔ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے مرکزی عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے علامہ آغا حسین مقدسی نے کہا کہ افہام و تفہیم ملک کو درپیش بدامنی اور معاشی بحران سے نمٹنے کا واحد حل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری دوستی دشمنی کا معیار دین ، وطن اور عوام ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments