پاکستان سعودیہ کیساتھ سفارتی کوششیں جاری رکھے ، سردار مسعود
امریکہ ،ایران معاہدے میں بھی پاکستا ن کا کردار قابل ستائش رہا ،سابق صدر آزاد کشمیر
اسلام آباد(آئی این پی)امریکہ، چین و اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق سفیر اور آزاد کشمیر کے سابق صدر سردار مسعود نے کہا ہے کہ پاکستان کو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھنے کے ساتھ سعودی عرب کے دفاع سے متعلق اپنے عہد کی پاسداری بھی کرنی چاہیے ۔ بین الاقوامی ٹیلی ویژن چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سردار مسعود نے کہا کہ پاکستان نے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کرانے، دونوں ممالک کے نمائندوں کو اسلام آباد میں مذاکرات کیلئے لانے اور مفاہمت کی یادداشت کی تیاری و دستخط میں سہولت فراہم کرکے ایک اہم ثالث کی حیثیت سے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے ۔ انہوں نے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی حمایت پر علاقائی ممالک، چین، یورپی کونسل، کینیڈا اور آسٹریلیا کے کردار کو بھی سراہا۔سعودی عرب اور حوثیوں کے درمیان بگڑتی ہوئی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دوہری ذمہ داری ہے کہ وہ کشیدگی میں اضافے کو روکنے کیلئے سفارت کاری کو فروغ دے اور سعودی عرب کے دفاع کی حمایت بھی کرے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments