الیکٹرک بس کی ٹکر سے بچہ زخمی ،عوام مشتعل
بس ڈرائیور پر تشدد،بس پر پتھرائو بھی کیا،پولیس نے معاملات سنبھالے
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سیکٹر جی ایٹ ٹو میں ابنِ سینا روڈ پر الیکٹرک بس کی ٹکر سے ایک بچہ زخمی ہوگیا، جس پر مشتعل افراد نے بس ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا۔واقعے کے بعد مشتعل افراد نے الیکٹرک بس پر پتھرائو بھی کیا، جس سے علاقے میں کشیدگی پیدا ہوگئی۔ پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے ، بعد ازاں مشتعل ہجوم پر قابو پا لیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments