عدالت میں لڑائی ،ڈیرہ داری نظام نہیں ،فاضل جج

 عدالت میں لڑائی ،ڈیرہ داری نظام نہیں ،فاضل جج

ذات برادری، رعب گھر رکھ کر عدالت آیا کریں،ریمارکس ،ملزم طلب

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی عدالت نے اسلام آباد کچہری میں فریقین کے درمیان لڑائی جھگڑے کا کیس میں ملزمان کو طلب کرلیا۔ جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کہاکہ کیوں لڑائی جھگڑا کیا آپ نے وہ بھی عدالتوں میں،سیشن جج ہیں ناصر جاوید رانا صاحب اور آپ انکی عدالت کے باہر لڑ پڑے ،یہ عدالتیں ہیں کوئی آپ لوگوں کا ڈیرہ داری نظام نہیں ہے ،اپنی ذات برادری، رعب سب گھر رکھ کر عدالت آیا کریں،یہاں عدالتیں موجود ہیں عدالتوں سے انصاف لیں،آپ لوگ عدالتوں پر سوال بھی اٹھاتے ہیں اور خود ہی فیصلے بھی کر دیتے ہیں، مزید سماعت 19 نومبر تک ملتوی کر دی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...