راولپنڈی ،241واٹر فلٹریشن پلانٹس میں سے 182 فعال

 راولپنڈی ،241واٹر فلٹریشن پلانٹس میں سے 182 فعال

ماڈل و یلجز کے قیام،صاف پانی کی فراہمی منصوبوں بارے اجلاس ،کام تیز کرنیکی ہدایت

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی میں ماڈل و یلجز کے قیام اور صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز فضائل مدثر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز جنید عالم نے کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز فضائل مدثر نے کہا کہ پنجاب بھر کی طرح راولپنڈی میں بھی ماڈل و یلجز کے منصوبوں کی ذمہ داری اور نگرانی براہ راست ضلعی انتظامیہ کے سپرد کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ضلع میں 26 ماڈل و یلیج بنانے کاعمل جاری ہے اس سلسلے میں ترقیاتی فنڈز ہر تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنر کی نگرانی میں خرچ کیے جائیں گے ، جبکہ منصوبوں کی نشاندہی اور عملدرآمد میں ویلیج کمیٹیاں اہم کردار ادا کریں گی۔ اجلاس میں پنجاب صاف پانی اتھارٹی کے حکام نے ضلع راولپنڈی میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی موجودہ صورتحال اور نئے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلع بھر میں موجود 241 واٹر فلٹریشن پلانٹس میں سے 182 فعال ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...