نتھیاگلی گلیات ہری پور،مانسہرہ حویلیاں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن
کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار، غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا
ایبٹ آباد (نمائندہ دنیا ) نتھیاگلی گلیات ہری پور،مانسہرہ حویلیاں اور دیگر اضلاع میں بھی پختہ و ہر قسم کی تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن ،کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار، ایبٹ آباد تحصیل انتظامیہ اور ٹی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ شہر اور مضافات میں تجاوزات اور غیر قانونی قبضہ مافیا کے خلاف بلاتفریق و بلاامتیاز گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے ۔ فوارہ چوک، مین شاہراہوں، لنک روڈز اور تحصیل حویلیاں کے مین بازار میں کی جانے والی اس مشترکہ کارروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگزار کروا لی گئی ہے ، جبکہ درجنوں غیر قانونی پختہ و عارضی ساختوں کو بھاری مشینری کے ذریعے مسمار کر دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ آپریشن کے بعد دوبارہ تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی اور ایف آئی آر درج کی جائے گی تا کہ شہر کے ٹریفک نظام کو روان دواں رکھا جا سکے اور سرکاری زمینوں کی مکمل حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments