شہری سے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار دو پولیس کانسٹیبل جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
راولپنڈی (اے پی پی) سینئر سول جج (کریمنل ڈویژن) راولپنڈی نصراﷲ وٹو نے شہری سے رشوت لینے کے الزام میں ۔۔۔
گرفتار تھانہ سول لائن کے دو پولیس کانسٹیبلوں کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے انسپکٹر منصور مظہر نے کانسٹیبل محمد آکاش اور محمد حسنین کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ دونوں کو ٹریپ ریڈ کے دوران گرفتار کیا گیا جبکہ محمد آکاش کی جیب سے شہری اکشف الیاس سے مبینہ طور پر بطور رشوت وصول کئے گئے 10 ہزار روپے کے نشان زدہ نوٹ برآمد ہوئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments