مندرہ اور جاتلی کے مختلف علاقوں میں چوری کی وارداتیں
دولتالہ ( نمائندہ دنیا )مندرہ اور جاتلی کے مختلف علاقوں میں چوری کی وارداتوں کے دوران گھروں، سرکاری نوعیت کے عوامی سہولت کے فلٹر پلانٹ اور دکان سے قیمتی سامان چوری کر لیا گیا۔
مندرہ پولیس کو ککھڑی کے رہائشی سمیع حسن خان نے بتایا کہ ان کے بہنوئی اسامہ حسن اپنے والد سمیت اٹلی میں مقیم ہیں اور ان کی ہمشیرہ وقفے وقفے سے حامد جھنگی میں واقع آبائی گھر آتی ہیں، 12 نومبر کی رات نامعلوم چور گھر کے تالے توڑ کر پنکھوں کی موٹریں، ٹوٹیاں، شاور اور دیگر سامان مالیتی 50 ہزار روپے چوری کر کے لے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments