پرتگال ورک ویزا فراڈ کیس 38لاکھ روپے کی رقم برآمد
اسلام آباد (اے پی پی) ایف آئی اے اسلام آباد زون نے پرتگال ورک ویزا فراڈ کیس میں اہم پیش رفت کے تحت 38 لاکھ روپے کی مکمل رقم برآمد کر لی۔
ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی نے انکوائری نمبر 920/2026 میں کارروائی کرتے ہوئے پرتگال کا ورک پرمٹ فراہم کرنے کے بہانے شہری سے ہتھیائی گئی 38 لاکھ روپے کی مکمل رقم برآمد کر لی۔ترجمان ایف آئی اے نے کہا ہے کہ درخواست گزار واجد حسین کی درخواست پر کارروائی کی گئی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments