نوجوان نسل کو منشیات سے محفوظ رکھنے کیلئے آگاہی مہم کا آغاز

نوجوان نسل کو منشیات سے محفوظ رکھنے کیلئے آگاہی مہم کا آغاز

تعلیمی اداروں سمیت شہر کے مختلف مقامات پر بینرز اور پوسٹرز آویزاں

راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی پولیس نے نوجوان نسل کو ویپ اور منشیات کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے آگاہی مہم شروع کر دی جس کے تحت تعلیمی اداروں سمیت شہر کے مختلف مقامات پر بینرز اور پوسٹرز آویزاں کیے گئے جبکہ آگاہی واکس کا بھی انعقاد کیا گیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق مہم کا مقصد شہریوں بالخصوص نوجوانوں میں ویپ اور منشیات کے نقصانات سے متعلق شعور اجاگر کرنا اور ان کے استعمال کی روک تھام ہے ۔ پولیس نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور انہیں منشیات اور ویپ کے استعمال سے بچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...