جہلم کے 68خوش نصیب کاشتکاروں کو گرین ٹریکٹرز کی چابیاں حوالے

 جہلم کے 68خوش نصیب کاشتکاروں کو گرین ٹریکٹرز کی چابیاں حوالے

وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر صحت میجر جنرل (ر) اظہر کیانی نے کاشتکاروں کو چابیاں دیں

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) جہلم میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے گرین ٹریکٹرز پروگرام فیز 4کے تحت قرعہ اندازی کے ذریعے کامیاب کاشتکاروں میں ٹریکٹرز کی فراہمی کی تقریب ہوئی ۔ تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر صحت میجر جنرل (ر) اظہر کیانی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد احمد ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع جہلم،ڈائریکٹر سوائل کنزرویش جہلم ڈاکٹر اعجاز احمد کے علاوہ محکمہ زراعت پنجاب اور گرین ٹریکٹرز حاصل کرنے والے کاشتکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔گرین ٹریکٹرز کی فراہمی کی تقریب میں ڈپٹی کمشنر جہلم عاصمہ اعجاز اور ڈائریکٹر زراعت توسیع راولپنڈی ڈویژن سید شاہد افتخار بخاری کی بھی خصوصی شرکت ۔ اظہر محمود کیانی کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب نے زراعت کی ترقی کے لیے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ اس مہنگائی کے دور میں گرین ٹریکٹرز کی ساڑھے سات لاکھ سبسڈی پر فراہمی کاشتکاروں کے لیے کسی تحفے سے کم نہیں ۔ قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے ضلع جہلم کے 68خوش نصیب کاشتکاروں کو گرین ٹریکٹرز کی چابیاں دی گئیں۔ پروگرام کے تحت کاشتکاروں کو 50 ہارس پاور سے لے کر 85 ہارس پاور کے ٹریکٹرز کے انتخاب کا حق حاصل تھا۔ یہ ٹریکٹر بذریعہ ڈیجیٹل قرعہ اندازی انتہائی شفاف طریقے سے دیئے گئے ہیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...