معاشی ترقی کیلئے تاجروں کو ریلیف دینا ہوگا، کاشف چودھری

معاشی ترقی کیلئے تاجروں کو ریلیف دینا ہوگا، کاشف چودھری

بھاری ٹیکسوں، بجلی و گیس کے ہوشربا بلوں، مہنگائی سے تاجر پریشان ہیں

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چودھری نے کہا ہے کہ تاجر برادری بھاری ٹیکسوں، بجلی و گیس کے ہوشربا بلوں، مہنگائی اور مختلف سرکاری پالیسیوں کے باعث شدید کاروباری مشکلات سے دوچار ہے، ایسے حالات میں تاجر تنظیموں کا اتحاد اور مضبوط قیادت ناگزیر ہے، فاؤنڈر گروپ کی کامیابی کے بعد نومنتخب قیادت پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ تاجروں کے حقوق کے تحفظ اور ان کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے مؤثر آواز بلند کرے، مرکزی تنظیم تاجران پاکستان، تاجروں کے حقوق کی جدوجہد میں نومنتخب قیادت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے انتخابات میں فاؤنڈر گروپ کے تمام ایگزیکٹو امیدواروں کی بھاری اکثریت سے کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے تاجروں اور صنعتکاروں کو ریلیف فراہم کیے بغیر ملکی معیشت کو مستحکم نہیں کیا جا سکتا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...