گرجا گھروں کا سکیورٹی جائزہ، حفاظتی انتظامات بڑھانے کی ہدایت

گرجا گھروں کا سکیورٹی جائزہ، حفاظتی انتظامات بڑھانے کی ہدایت

ایس ایس پی آپریشنز کے دورے ،پولیس افسران اور جوانوں سے ملاقات

اسلام آباد (اے پی پی) ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے اتوار کو وفاقی دارالحکومت کے مختلف گرجا گھروں کا دورہ کر کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور پولیس اہلکاروں کو الرٹ رہنے اور عبادت کرنے والوں کی حفاظت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ دوروں کے دوران ایس ایس پی نے سکیورٹی ڈیوٹیوں پر تعینات پولیس افسران اور جوانوں سے ملاقات کی، ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور سکیورٹی انتظامات کو مزید سخت کرنے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے داخلی اور خارجی راستوں، پارکنگ ایریاز، پولیس کی تعیناتی اور گرجا گھروں کے ارد گرد مجموعی سیکورٹی پلانز کا بھی معائنہ کیا تاکہ عبادت کیلئے آنے والوں کے موثر تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...