تعلیمی بورڈ ز کے ایکٹ میں ترمیم نہیں کر رہے، رانا سکندر
فیڈریشن پنجاب بورڈز کے وفد کی صوبائی وزیر تعلیم سے ملاقات ،مسائل سے آگاہ کیا
راولپنڈی (خبرنگار) پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کی نمائندہ تنظیم فیڈریشن پنجاب بورڈز کے وفد کی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات سے ملاقات۔ وزیر تعلیم نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔ وفد میں چیئرمین فیڈریشن پنجاب بورڈز ملک نثار اور جنرل سیکرٹری فیڈریشن پنجاب بورڈ چوہدری عمران گجر شامل تھے۔ ملاقات میں پنجاب کے تعلیمی بورڈز کو درپیش مختلف انتظامی، مالی اور ملازمین سے متعلق اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ صوبائی وزیر تعلیم نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ہم بورڈ کے ایکٹ میں کوئی ترمیم نہیں کر رہے اور نہ ہی بورڈوں سے کوئی رقم لے رہے ہیں، حکومت بورڈز کے معاملات اور مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments