دیہات میں صاف ستھرے ماحول کی فراہمی ترجیح، شعیب مرزا
وزیراعلیٰ کے سپیشل اسسٹنٹ کا ڈی سی کے ہمراہ چیک بیلی کا دورہ،منصوبوں کا جائزہ
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) سپیشل اسسٹنٹ ٹو وزیراعلیٰ پنجاب شعیب مرزا کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ندیم ناصر نے چک بیلی خان میں سہولت بازار جبکہ موضع بسالی میں ضلعی انتظامیہ کی خصوصی کاوش سے قائم کیے جانے والے پبلک پارک اور فش پانڈ کا دورہ کیا۔ دیہی علاقوں میں عوام کو بنیادی شہری سہولیات کی فراہمی، ترقیاتی اقدامات اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ شعیب مرزا نے کہا کہ حکومت پنجاب ماڈل ویلیجز کے قیام کے ذریعے دیہات میں صاف ستھرے ماحول، تفریحی مقامات، صاف پانی، بہتر انفراسٹرکچر اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ راولپنڈی دیہی آبادی کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے مختلف فلاحی اور ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ بسالی میں پبلک پارک اور فش پانڈ کا قیام بھی اسی سلسلے کی ایک خصوصی کاوش ہے ، جس کا مقصد دیہی عوام کو صحت مند تفریحی ماحول فراہم کرنے کے ساتھ علاقے کی خوبصورتی اور ماحول کو بہتر بنانا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments