کمرشل مراکز کی اپ لفٹنگ، تزئین و آرائش کا کام جاری

کمرشل مراکز کی اپ لفٹنگ، تزئین و آرائش کا کام جاری

کوہسار، سپر مارکیٹ اور آبپارہ میں لینڈ سکیپنگ اور ہارٹیکلچر کے کام مکمل

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف کی ہدایت پر اسلام آباد کے مختلف کمرشل مراکز کی اپ لفٹنگ اور تزئین و آرائش کے کام تیزی کے ساتھ جاری ہیں تاکہ اسلام آباد میں مراکز کی اپگریڈیشن اور مجموعی خوبصورتی میں مزید اضافہ کو یقینی بنایا جاسکے ۔ اس سلسلے میں اسلام آباد میں واقع کوہسار مارکیٹ کی اپ لفٹنگ کے کاموں کی تکمیل اور فنشنگ ورک جاری ہے۔ اسی طرح F-7مرکز، جناح سپر مارکیٹ میں بھٹائی روڈ تک کا کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ باقی ماندہ پورشن کا کام بھی جلد ہی مکمل کر لیا جائیگا۔ مزید برآں، آبپارہ مارکیٹ میں بھی اپ لفٹنگ اور تزئین و آرائش کے کام جاری ہیں۔ ان مراکز میں خوبصورت لینڈ سکیپنگ اور ہارٹیکلچر کے کام بھی کئے جا رہے ہیں اور سیوریج، پارکنگ کی اپگریڈیشن سمیت دیگر کاموں کی جلد تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے تیزی کے ساتھ کام کیا جارہا ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر مراکز کی خستہ حال سڑکوں پر پیچ ورک کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ اسی طرح مراکز میں شہریوں اور صارفین کے بیٹھنے کیلئے بینچز اور خوبصورت ڈسٹ بینز بھی نصب کیے جا رہے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...