پولی کلینک ، پالیسی کے بغیر50کروڑ کی ادویات کی خریداری

پولی کلینک ، پالیسی کے بغیر50کروڑ کی ادویات کی خریداری

جہانگیر فارمیسی سے ادویات خریدی گئیں ،آڈیٹر جنرل کی خریداری روکنے کی سفارش

اسلام آباد (نیوز رپورٹر )فیڈرل گورنمنٹ پولی کلینک ہسپتال نے گزشتہ مالی سال2026 -2024 میں قواعد کے خلاف اور منظور شدہ پالیسی کے بغیر لوکل پرچیز کی مد میں پچاس کروڑ روپے سے زیادہ کی ادویات اور طبی آلات خریدیں ہیں، ہسپتال کے پاس ادویات مریضوں کو دینے کا ریکارڈ موجود نہیں ہے، آڈیٹر جنرل پاکستان نے فوری طور پر لوکل پرچیز خریداری روکنے کی سفارش کی ہے ،آڈیٹر جنرل نے پچاس کروڑ روپے سے زائد کی خریداری پر اعتراض کیا ہے۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق ہسپتال انتظامیہ نے میسرز جہانگیر فارمیسی سوک سینٹر اسلام آباد سے گولیوں، شربتوں، انجکشنز اور سرجیکل اشیاء کی مد میں مجموعی طور پر پچاس کروڑ چوراسی لاکھ ایک سو ستاون روپے کے اخراجات کیے جو مکمل طور پر بے ضابطہ اور غیر مجاز ہیں۔ آڈیٹر جنرل کے مطابق ادویات اور سرجیکل اشیاء کی لوکل پرچیز کے لیے حکومت کی جانب سے کوئی بھی منظور شدہ پالیسی موجود نہیں تھی۔ اس کے علاوہ ڈاکٹروں یا سپیشلسٹ ڈاکٹر کی طرف سے جاری کردہ نسخے اور ہسپتال میں مذکورہ آلات و سرجیکل آلات کی \\\'عدم دستیابی\\\' کا سرٹیفکیٹ بھی ریکارڈ کا حصہ نہیں تھا جو اس قسم کی خریداری کے لیے لازمی قرار دیا جاتا ہے ۔ ہسپتال کے مختلف وارڈز کی جانب سے ادویات کی فراہمی کیلئے موصول ہونے والی طلب اور ڈیمانڈ سلپس کا ریکارڈ بھی نہیں رکھا گیا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...