اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اور ججز کی سرکاری رہائش گاہوں کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

 اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس  اور ججز کی سرکاری رہائش گاہوں  کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

اسلام آباد (دنیا نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اور ججز کی سرکاری رہائش گاہوں کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ۔۔۔

سنگ بنیاد چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے رکھا، تقریب میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے بھی شرکت کی۔سرکاری رہائش گاہیں ڈپلومیٹک انکلیو ایکسٹینشن اسلام آباد میں تعمیر کی جائیں گی۔ منصوبہ وزارت قانون و انصاف کی سرپرستی میں کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی مکمل کرے گی۔ منصوبے کے لیے 6 ایکڑ اراضی مختص کی گئی ہے ۔ تقریب میں رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ رائے محمد خان، سیکرٹری وزارت قانون راجہ نعیم اکبر اور سی ڈی اے کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...