زرعی یونیورسٹی کاکانووکیشن،10694طلبہ میں ڈگریاں تقسیم

زرعی یونیورسٹی کاکانووکیشن،10694طلبہ میں ڈگریاں تقسیم

زرعی یونیورسٹی کاکانووکیشن،10694طلبہ میں ڈگریاں تقسیم 121 طلبہ کو میڈلز سے نوازا گیا،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار کی مبارکباد

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں 29ویں کانووکیشن کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں مجموعی طور پر 10 ہزار 694 فارغ التحصیل طلبہ کو ڈگریاں عطا کی گئیں جبکہ نمایاں تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 121 طلبہ میں گولڈ، سلور اور برونز میڈلز تقسیم کیے گئے ۔ ڈگریاں حاصل کرنے والوں میں 151 پی ایچ ڈی، 2 ہزار 383 ایم فل و ایم ایس، ایک ہزار 253 ایم ایس سی آنرز، ایم بی اے اور ایم کام جبکہ 6 ہزار 907 بیچلرز کے طلبہ شامل ہیں۔ میڈلز حاصل کرنے والوں میں 31 طلبہ کو گولڈ، 65 کو سلور اور 25 کو برونز میڈلز دیے گئے ۔گورنر پنجاب کے نامزد نمائندے کی حیثیت سے تقریب کی صدارت کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے فارغ التحصیل طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی برسوں کی محنت اور والدین و اساتذہ کی قربانیوں کا نتیجہ ہے ، تاہم ڈگریوں کے حصول کے ساتھ ہی ان پر معاشرے اور ملک کی خدمت کی ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے تقریب کے دوران کنٹرولر امتحانات محمد طارق نے ڈگریاں حاصل کرنے والے طلبہ کے ناموں کا اعلان کیا جبکہ غازی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد اور پروفیسر ایمریٹس ڈاکٹر خالد محمود نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی کے ہمراہ طلبہ میں ڈگریاں اور میڈلز تقسیم کیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...