اٹھارہ ہزاری میں مہنگائی بے قابو، آٹا 180 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا

اٹھارہ ہزاری میں مہنگائی بے قابو، آٹا  180 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا

اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا) اٹھارہ ہزاری اور گردونواح میں مہنگائی کے بے قابو طوفان نے غریب اور سفید پوش طبقے کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔

 بنیادی ضرورتِ زندگی آٹا بھی عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہوتا جا رہا ہے ، جہاں مختلف علاقوں میں آٹا 180 روپے فی کلو تک فروخت ہونے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔اٹھارہ ہزاری، روڈو سلطان، کوٹ شاکر، واصو آستانہ اور نواحی دیہات میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث دیہاڑی دار مزدوروں اور کم آمدنی والے خاندانوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے گھریلو بجٹ درہم برہم کر دیا ہے اور غریب طبقے کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...