ڈویژنل پبلک سکولڈویژنل ماڈل کالج کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس

ڈویژنل پبلک سکولڈویژنل ماڈل کالج کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس

ڈویژنل پبلک سکولڈویژنل ماڈل کالج کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس تعلیمی و انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ ، ترقی و بہتری کے لیے مختلف تجاویز پر غور

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج اور ڈویژنل ماڈل کالج کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس کمشنر فیصل آباد ڈویژن و صدر بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں اداروں کے جاری تعلیمی و انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ان کی ترقی و بہتری کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔اجلاس میں ڈائریکٹر سکول سیل آصف اقبال چوہان، پرنسپل ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج عالیہ ایوب چٹھہ، پرنسپل پریمیئر کیمپس منزہ عامر، پرنسپل ڈی ایم سی پروفیسر یاسین مرزا، پرنسپل ڈی پی ایس تاندلیانوالہ حبیب اللہ، پرنسپل جڑانوالہ مقصود احمد اور بورڈ آف گورنرز کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران شرکاء نے اداروں کی کارکردگی، تعلیمی معیار اور انتظامی امور سے متعلق اپنی تجاویز اور آراء پیش کیں۔ اس موقع پر ادارہ جاتی ترجیحات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے ، انتظامی کارکردگی میں بہتری لانے اور اداروں کی مجموعی ترقی کے لیے تعمیری سفارشات پیش کی گئیں۔اجلاس میں بورڈ آف گورنرز کے اراکین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اداروں میں ترقی پسند تعلیمی ماحول کے فروغ، بہترین ادارہ جاتی نظم و نسق اور معیاری تعلیم کے ذریعے طلباء کے روشن مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھی جائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...