بھوانہ : حاضر سروس پولیس کانسٹیبل منشیات سمیت گرفتار

بھوانہ : حاضر سروس پولیس  کانسٹیبل منشیات سمیت گرفتار

بھوانہ (نمائندہ دنیا)پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس چنیوٹ نے منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس کے حاضر سروس کانسٹیبل محمد وسیم کو منشیات سمیت گرفتار کر لیا۔

عوامی شکایات اور مصدقہ اطلاعات کی روشنی میں پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس چنیوٹ نے کارروائی کرتے ہوئے حاضر سروس پولیس کانسٹیبل محمد وسیم کو گرفتار کیا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔اس کاررواZی پر اہل علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق منشیات کے خلاف اقدامات کرنے پر پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی کاوشوں کو سراہا۔ اور امید ظاہر کی کہ معاشرے سے منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے ایسے اقدامات جاری رکھے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...