گرین ،میٹروبس میں جیب تراشی کرنیوالا 2رکنی گینگ گرفتار

 گرین ،میٹروبس میں جیب تراشی کرنیوالا 2رکنی گینگ گرفتار

راولپنڈی (اے پی پی) وارث خان پولیس نے گرین بس، میٹرو بس اور دیگر رش والے مقامات پر جیب تراشی اور ۔۔۔

چوری کی وارداتیں کرنے والے مرد اور خاتون پر مشتمل دو رکنی گینگ کو گرفتار کرکے 11 مسروقہ موبائل فون اور ایک لاکھ 10 ہزار روپے برآمد کر لیے ۔ پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان رش والے مقامات پر شہریوں کی جیبوں اور پرس سے قیمتی اشیا چوری کرتے تھے جنہیں ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلیجنس ذرائع سے ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا۔ حکام کے مطابق ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...