کامسٹیک سیکرٹریٹ میں موسمیاتی تبدیلی و پانی کانفرنس شروع
ترکیہ، عمان، سپین، اٹلی، ازبکستان، عراق ودیگر ممالک کے ماہرین شریکماہرین کا بڑھتی آبی قلت سے نمٹنے کیلئے سائنسی، عملی اور مقامی حل اپنانے پر زور
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر،نامہ نگار) او آئی سی کامسٹیک سیکرٹریٹ میں تیسری بین الاقوامی موسمیاتی تبدیلی و پانی کانفرنس اور دسویں بین الاقوامی واٹر کانفرنس شروع ہوگئی، جس میں ماہرین نے بڑھتی آبی قلت سے نمٹنے کیلئے سائنسی، عملی اور مقامی حل اپنانے پر زور دیا۔ کانفرنس میں پاکستان سمیت ترکیہ، عمان، سپین، اٹلی، ازبکستان، عراق، الجزائر، فلسطین اور اردن کے ماہرین شریک ہیں۔ کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چودھری نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی پانی، غذائی تحفظ، زراعت اور ماحولیاتی نظام کیلئے سنگین چیلنج بن چکی ہے ، پانی، زراعت، توانائی اور ماحول کو الگ الگ نہیں دیکھا جاسکتا۔ سمارٹ آبپاشی، مو ثر پانی استعمال، مربوط آبی وسائل کا انتظام، جدید ٹیکنالوجی، تحقیق اور تربیت یافتہ افرادی قوت میں سرمایہ کاری ناگزیر ہے ۔ رفاہ یونیورسٹی کے چانسلر حسن محمد خان نے کہا کہ جامعات کو موسمیاتی تبدیلی اور آبی مسائل پر ایسی تحقیق کرنی چاہیے جو عملی حل فراہم کرے ۔پاکستان کونسل آف ریسرچ اِن واٹر ریسورسز کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر حفظہ رشید نے خبردار کیا کہ 2030 تک پاکستان کی آبادی تقریبا 288ً ملین جبکہ فی کس سالانہ پانی کی دستیابی تقریبا ً 795مکعب میٹر رہ سکتی ہے ، پاکستان کو اپنے آبی مسائل کیلئے اپنا قومی ایجنڈا بنانا ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments