فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں ’’انسانی حقوق اور قانونی آگاہی‘‘ پر سیمینار

فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں ’’انسانی حقوق اور قانونی آگاہی‘‘ پر سیمینار

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کی انکوائری کمیٹی کے زیرِ اہتمام صنفی بنیادوں پر تشدد کے۔۔۔

 خاتمے کی 16روزہ مہم کے سلسلے میں ’’انسانی حقوق اور قانونی آگاہی‘‘ کے موضوع پر ایک سیمینار منعقد کیا گیا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کی معزز جج جسٹس عائشہ اے ملک نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی جبکہ وائس چانسلر فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا نے بطور مہمانِ اعزاز شرکت کی۔ جسٹس عائشہ ملک نے انسانی حقوق، قانونی آگاہی اور انصاف تک رسائی کی اہمیت بالخصوص خواتین کے تحفظ اور مساوات کے تناظر میں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے عدالتی فیصلوں میں صنفی تناظر کو مدِنظر رکھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ منصفانہ اور مساوی فیصلوں کیلئے خواتین کے تجربات، حالات اور مسائل کو سمجھنا ضروری ہے۔ انہوں نے خواتین پر زور دیا کہ وہ ایک دوسرے کا ساتھ دیں، مضبوط برادری تشکیل دیں اور باہمی تعاون کو فروغ دیں، کیونکہ خواتین کے حقوق کے فروغ کیلئے اجتماعی طاقت اور یکجہتی ناگزیر ہے، 16روزہ آگاہی مہم 10دسمبر تک جاری رہے گی۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...