ڈی سی آفس مری میں اجلاس، 12دسمبر سے شروع ہونیوالی پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ
مری (نمائندہ دنیا) مری میں انسدادِ پولیو مہم کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں ہوا۔۔
جس میں 12دسمبر سے شروع ہونے والی انسدادِ پولیو مہم کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے کی، اجلاس میں پولیو ٹیموں کی فول پروف سکیورٹی، ٹرانسپورٹ، فیلڈ مانیٹرنگ اور تعلیمی اداروں میں بچوں کی ویکسینیشن یقینی بنانے کیلئے حکمت عملی طے کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments