ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی کے سالانہ انتخابات 12دسمبر کو ہونگے
راولپنڈی (اے پی پی) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی نے سال 2027کے سالانہ انتخابات کیلئے انتخابی شیڈول جاری کر دیا ۔۔۔
جس کے مطابق پولنگ 12دسمبر کو صبح 8بجے سے سہ پہر 4بجے تک جاری رہے گی۔ سینئر وکیل ظفر محمود مغل کی سربراہی میں 6رکنی الیکشن بورڈ بھی تشکیل دے دیا گیا ہے۔ کاغذات نامزدگی 30نومبر کو صبح 9بجے سے سہ پہر 4بجے تک جمع کرائے جا سکیں گے اور امیدواروں کی عبوری فہرست بھی اسی روز آویزاں کی جائے گی۔ جانچ پڑتال کا عمل یکم دسمبر کو صبح 10بجے سے سہ پہر 3بجے تک ہوگا۔ امیدواروں کی حتمی فہرست 3دسمبر کو صبح 11بجے آویزاں کی جائے گی جبکہ پولنگ 12دسمبر کو ہو گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments