کراچی سطح سمندر سے نیچے ہے ، ریڈ کریسنٹ سوسائٹی
بہتر پلاننگ نہ کرنے سے یہاں پر بھی سونامی کے خطرات پیدا ہوسکتے ہیں
شہر میں قدرتی آفات آجائیں تو نقصان بہت زیادہ ہوتا ہے ، کنور وسیم، سیمینارکراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی سندھ برانچ کے سیکریٹری کنور وسیم نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال متعدد بار قدرتی آفات اور انسانوں کی پیدا کی ہوئی آفات رونما ہوتی ہیں لیکن اگر ان سے نمٹے کے لیے پہلے سے اقدامات کیے جائیں تو بڑی تباہی سے بچائو ممکن ہے ۔یہ بات انہوں نے ریڈ کریسنٹ کے سیمینار ’’ہیومنٹیرئن چیلنجز ان اربن ڈیزاسٹرز ‘‘سے خطاب میں کہی ۔اس موقع پر خزانچی شیخ جلال الدین ،سابق آئی جی نیاز صدیقی،سردارسرفرار،محمد احمد،اخلاق قریشی، شکیب احمد،رالف،طارق معین سمیت مختلف جامعات کے طلبہ و طالبات اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔کنور وسیم نے کہا کہ دیہی علاقوں میں سانحات سے زیادہ نقصان نہیں ہوتا لیکن شہر میں ایسی آفات سے ہونے والا نقصان بہت زیادہ ہوتا ہے ،کراچی شہر سطح سمند سے نیچے ہے ،بہتر پلاننگ نہ کرنے اور انوائرمنٹ کے تبدیل ہونے کے ساتھ یہاں پر بھی سونامی کے خطرات پیدا ہوسکتے ہیں، تمام ادارے قدرتی آفات سے بچائو کی پلاننگ کریں۔