تحفظ ناموس رسالت کے قانون میں تبدیلی برداشت نہیں کی جائے گئی

 تحفظ ناموس رسالت کے قانون میں تبدیلی برداشت نہیں کی جائے گئی

مہم جوئی کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی،امت مسلمہ قانون پرکسی قسم کی نرمی کیلئے تیار نہیں،مولانا عبدالرزاق اسکندرچناب نگر میں قانون کی حکمرانی یقینی بنائی جائے ،قادیانی چینلز کا نوٹس اور ان پر پابندی عائد کی جائے ،آل پارٹیزکانفرنس کااعلامیہ

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مختلف مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے حکومت اور مختلف قوتوں کو انتباہ کیا ہے کہ وہ تحفظ ناموس رسالت کے قانون میں رد وبدل کے کسی بھی عمل سے مکمل گریز کریں اور اس حوالے سے مہم جوئی کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، امت مسلمہ تحفظ ناموس رسالت پر کسی قسم کی نرمی دکھانے کے لیے تیار نہیں،تحفظ ناموس رسالت کے قانون میں ترمیم یا قادیانیوں کے حوالے سے آئینی ترمیم میں کسی بھی قسم کی تبدیلی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار کراچی پریس کلب میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کراچی کے تحت آل پارٹیز تحفظ ناموس رسالت کانفرنس میں کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت عالمی مجلس تحفظ نبوت کے سربراہ شیخ الحدیث مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر نے کی جبکہ دیگر شرکاء میں خواجہ عزیز احمد ، مولانا اعجاز مصطفی ، رانا محمد عثمان ، قاری محمد عثمان ، مولانا عبدالقیوم نعمانی ، مفتی عبدالحق عثمانی ، مفتی محمد رفیق سلفی ، سینیٹر مولانا تنویر الحق تھانوی ، وسیم آفتاب ، مفتی فیروزالدین ہزاروی ، حاجی مظفر علی شجرہ ، محمد افضل سردار ، پیر عبدالشکور نقشبندی ، الحاج محمد رفیق ، حافظ محمد سلفی ، قاری اﷲ داد ، یونس بونیری ، سید حفیظ انجم قادری ، مولانا امداد اﷲ ، علامہ مرزا یوسف حسین ، مزمل اقبال ہاشمی و دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر نے کہا کہ ہم سب کا قرآن ، نبیؐ ، دین اور قبلہ ایک ہے ۔ امت مسلمہ کے اتحاد کی عمارت اسی پر قائم ہے اور اسی جذبے کے تحت ہم یہاں جمع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت قانون بنانے اور اب اس کے تحفظ کے لیے کام کرنے والوں کو اﷲ کے نبیؐ کی شفاعت نصیب ہو گی۔ جو قوتیں اس قانون میں تبدیلی یا ترامیم کرنا چاہتی ہیں ہم انہیں انتباہ کرنا چاہتے ہیں کہ وہ اس سے گریز کریں۔ امت مسلمہ کے لیے تحفظ ناموس رسالت سب سے بڑھ کر ہے اور اس کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ مشترکہ اعلامیہ میں مطالبہ کیا گیا کہ قانون 295-Cکیخلاف سرگرمیوں کا نوٹس لیا جائے، جناح یونیورسٹی کے ادارہ فزکس کو ڈاکٹر عبدالسلام کے نام سے منسوب کرنے سے اجتناب کیا جائے، چناب نگر میں قانون کی حکمرانی یقینی بنائی جائے۔ قادیانی چینلز کا نوٹس لیا جائے اور پابندی عائد کی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں