یحییٰ السنوار کی شہادت سے تحریک مزید تیز ہوگی،علامہ ساجد نقوی

یحییٰ السنوار کی شہادت سے تحریک مزید تیز ہوگی،علامہ ساجد نقوی

کراچی(این این آئی)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے فلسطینی مزاحمتی رہنما یحییٰ سنوارکی شہادت پرفلسطینی عوام کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔

 شہید یحییٰ سنوار کی شہادت سے تحریک آزادی فلسطین مزید تیز ہوگی اسلامی مزاحمتی تحریکوں میں یکجہتی و کامیابی سے صہیونی سامراجی قوتوں کو شکست فاش کا سامنا کرنا پڑے گا شہید یحییٰ سنوار کی سوچ فلسطینی عوام میں زندہ رہے گی فلسطینی عوام کو جھکانا اب غاصب صہیونی ریاست کے بس کی بات نہیں رہی ۔انہوں نے کہاکہ فلسطین اور لبنان میں جاری اسرائیلی جارحیت نے تمام حدیں پار کر دی ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں