نویں نیشنل جوڈیشل کانفرنس 18 نومبر کو ہوگی
کراچی(این این آئی)جسٹس ہیلپ لائن انٹرنیشنل نے اپنی 8 سالہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے کامیاب 8 نیشنل جوڈیشل کانفرنس کے کامیاب انعقاد کے بعد 9 ویں نیشنل جوڈیشل کانفرنس 18 نومبر کو کروانے کا اعلان کردیا ہے۔
سربراہ جسٹس ہیلپ لائن انٹرنیشنل ندیم شیخ ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری حارث امین بھٹی نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کانفرنس کے انعقاد کیلئے پاکستان بارکونسل کے رکن شہاب سرکی کو چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی مقرر کیا گیا ۔