قائد کی رہائشگاہ،مزار کے اطراف انتظامیہ کی خصوصی توجہ ہے ،وقار مہدی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی وقار مہدی نے کہا کہ مزار قائد کے اطراف صفائی ستھرائی کیلئے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا عملہ کام کرتا ہے۔۔۔
اس کے علاوہ کھارادر میں قائد اعظم کی رہائش گاہ پر انتظامیہ کی خصوصی توجہ رہتی ہے وہاں بھی حکومت سندھ نے کافی کام کروائے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مزار قائد کی انتظامیہ سمیت شہر کے منتخب بلدیاتی نمائندگان بھی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا رہے ہیں لیکن اس کے باوجود پراسرار خاموشی دکھائی دیتی ہے۔