پاک بحریہ نے منشیات کی بڑی کھیپ اے این ایف کے حوالے کر دی

پاک بحریہ نے منشیات کی بڑی کھیپ اے این ایف کے حوالے کر دی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک بحریہ کی جانب سے تحویل میں لی گئی منشیات کی بڑی کھیپ اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دی گئی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نیوی اور اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے رواں ماہ کے اوائل میں شمالی بحیرہ عرب میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کاؤنٹر نارکوٹکس آپریشن کیا گیا۔ آپریشن میں پاک بحریہ کے جہاز نے تقریباً 2000 کلو گرام چرس، 370 کلو آئس اور 50 کلو ہیروئن قبضے میں لے لی۔اس کھیپ میں منشیات کے طور پر استعمال ہونے والی ایک لاکھ غیر قانونی بھارتی ساختہ گولیاں بھی شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں