لاڑکانہ ضلع میں کوئی بھی شہری محفوظ نہیں، تاجر رہنما

لاڑکانہ ضلع میں کوئی بھی شہری محفوظ نہیں، تاجر رہنما

دن دیہاڑے دکانیں لوٹنے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا، چیمبر آف کامرسمعیشت کی بہتری امن سے مشروط، جلد لائحہ عمل طے کرینگے ، صدر خیر محمد

لاڑکانہ(بیورو رپورٹ)لاڑکانہ شہر میں امن و امان کی خراب صورتحال کو بہتر بنانے اور دیگر مسائل کے متعلق تاجر برادری کا ہنگامی اجلاس لاڑکانہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر خیر محمد شیخ کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں ضلع میں بڑھتی ہوئی امن و امان کی خراب صورتحال میں بہتری لانے پر غور کیا گیا، اس موقع پر تاجر برادری کا کہنا تھا کہ شہر میں کوئی بھی شخص محفوظ نہیں ہے ، یہاں دن دہاڑے دکانوں سے نقد رقم، موٹرسائیکلیں اور موبائل فون لوٹنے کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

شہر میں اگر امن و امان بہتر ہوگا تو معیشت بھی بہتر ہوگی، اجلاس میں تاجر برادری نے شہر کے دیگر مسائل پر بھی غور و خوض کیا، تاجر برادری نے مزید کہا کہ امن و امان اور شہر کے دیگر مسائل کے حل کے لیے جلد لائحہ عمل تیار کیا جائے گا، اجلاس میں مسعود احمد شیخ، حاجی محمد علی شیخ، بشیر احمد ایم پریل، احمد علی شیخ، حافظ محمد سلیمان، محمد اعظم شیخ اور دیگر تاجروں نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں