کمشنر قلات کی حب میں کھلی کچہری شہریوں کے مسائل حل کی ہدایت
حب (نمائندہ دنیا )کمشنر قلات طفیل احمد کی سربراہی میں حب کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
جس میں مختلف اداروں کے افسران،کونسلرز سمیت شہریوں نے شرکت کی، اس حوالے سے شہریوں نے حب میں لوکل ڈومیسائل کمیٹی اور حب کے دیگر مسائل پر گفتگو کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا، جس پر کمشنر قلات ڈویژن طفیل احمد نے متعلقہ اداروں کے افسران کو مسائل حل کر نے کی ہدایات جاری کیں۔