پولیس اہلکار ظاہر کر کے جیولری شاپ سے چوری کرنے والا ملزم گرفتار

پولیس اہلکار ظاہر کر کے جیولری شاپ سے چوری کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)حیدری مارکیٹ پولیس کی کارروائی،پولیس اہلکار ظاہر کر کے جیولری شاپ سے چوری کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق حیدری مارکیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جیولری شاپ سے سونے کی انگوٹھیاں چوری کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار ملزم امتیاز حسین ولد غلام حسین نے حیدری مارکیٹ کراچی میں واقع المدنی شاپنگ مال، شاپ نمبر G-28 میں ایک جیولری شاپ پر واردات کی۔ ملزم نے خود کو سی ٹی ڈی کا سرکاری ملازم ظاہر کیا اور زیورات خریدنے کے بہانے دکان میں داخل ہوا۔ اس دوران اس نے موقع پاکر تقریباً ایک تولہ وزنی سونے کی دو انگوٹھیاں چوری کر کے فرار ہو گیا۔متاثرہ دکاندار سکندر یوسف ولد محمد یوسف کی جانب سے ملزم کی نشاندہی پر، ملزم کو حیدری مارکیٹ کے علاقے میں دوبارہ دیکھا گیا جس پر دکاندار اور اس کے ملازم نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں