امن و امان کے قیام کیلئے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل

امن و امان کے قیام کیلئے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی پولیس چیف آزاد خان نے کورنگی صنعتی ایریا میں امن و امان کی صورت حال بہتر بنانے کے لئے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دے دی۔

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی پولیس چیف آزاد خان نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی)کی شکایات کے ازالے اور کورنگی انڈسٹریل ایریا میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے ایک خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دے دی جس کا حکم نامہ بھی جاری کر دیا گیا۔نوٹی فکیشن کے مطابق ٹاسک فورس کی سربراہی ڈی آئی جی ایسٹ زون ڈاکٹر فرخ علی کریں گے جبکہ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ کورنگی فدا حسین جانوری، ایس ایس پی ایس آئی یوسی آئی اے ڈاکٹر محمد عمران خان، ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبد الخالق اور ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ ارکان ہوں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں