شہری نادرا کیخلاف عدالت پہنچ گیا

شہری نادرا کیخلاف عدالت پہنچ گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شناختی کارڈ کا اجرا نہ کرنے پر شہری نادرا کے خلاف عدالت پہنچ گیا۔ شہری سمید ندیم نے عثمان فاروق ایڈووکیٹ کے توسط سے سینئر سول جج کی عدالت میں درخواست دائر کردی۔

درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ کی جانب سے موقف اختیار کیاگیاہے کہ نادرا حکام تمام کاغذات اور کاروائی کے باوجود شناختی کارڈ جاری نہیں کررہے ،وفاقی محتسب میں بھی شکایت درج کروائی لیکن مسئلے کا حل نہیں ہوسکا، خاندان کے تمام افراد کو شناختی کارڈ جاری ہوچکا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں